چیئرمین اوورسیز پاکستانی چوہدری صفدر علی گجر کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)چیئرمین اوورسیز پاکستانی چوہدری صفدر علی گجر کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ،دورے کے دوران مختلف ایمرجنسی وارڈ،ڈائیلاسز وارڈ،ایکسرے روم،سی ٹی سکین سیکشن اور دیگر شعبہ جات میں جا کر مریضوں کی عیادت کی اور انکو ملنے والی طبی سہولتوں کا جائزہ لیا،چیئرمین اوورسیز پاکستانی چوہدری صفدر علی نے کہا کہ آج ڈی ایچ کیو ہسپتال میں مریضوں کو دی جانے والی سہولتیں تسلی بخش ہیں جبکہ ہسپتال کے ڈاکٹرز اور دیگر پیرا میڈیکل سٹاف کی کارکردگی بھی قابل تعریف ہے وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق ہر شخص کو مقامی سطح پر صحت اور تعلیم کی ہر ممکن سہولتوں کی فراہمی کیلئے خطیر رقم خرچ کی جا رہی ہے جس سے عوام کو خاطر خواہ ریلیف مل رہا ہے اس موقع پر ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر حافظ محمد فاضل نے کہا کہ ایمرجنسی میں آنے والے تمام مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے جبکہ بہت جلد آﺅٹ ڈور پر بھی ادویات کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔