چھٹے آل پنجاب الکریم ڈویلیپرز بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے افتتاحی روز فیصل آباد اور کمالیہ کی کامیابی
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)چھٹے آل پنجاب الکریم ڈویلیپرز بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے افتتاحی روز فیصل آباد اور کمالیہ کی ٹیموں نے کامیابی حاصل کر لی،چیئر مین بلدیہ بورے والا چوہدری عاشق آرائیں نے ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا،تفصیلات کے مطابق بورے والا آفیسرز کلب میں چھٹے آل پنجاب الکریم ڈویلیپرزبیڈ منٹن ٹورنامنٹ کا افتتاح چیئر مین بلدیہ بورے والا چوہدری محمد عاشق آرائیں نے کیا اس موقع پر الکریم ڈویلیپرز کے چیف ایگزیکٹو رائے طاہر کریم،سردار ظہور احمد ڈوگر،ڈاکٹر سید محمد ارشد شاہ،مفتی شیخ محمد ایوب،سیکرٹری ٹورنامنٹ نعیم رشید،سیکرٹری ”ایمرا“چوہدری اصغر علی جاوید اور دیگر نمائندہ شخصیات بھی موجود تھیں افتتاحی روز فیصل آباد نے اوکاڑہ اور کمالیہ کی ٹیموں نے میلسی کو شکست دیدی۔