چوہدری فقیر آرائیں 31 اگست کو قائمہ کمیٹی میں بورے والا کو ضلع بنانے کیلئے ٹھوس شواہد پیش کریں گے

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)مسلم لیگ(ن) کے ممبر قومی اسمبلی چوہدری فقیر احمد آرائیں نے کہا ہے کہ وہ 31 اگست کو قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے اجلاس میں بورے والا کو ضلع بنانے کیلئے تمام تر شواہد کے ساتھ اپنا موقف پیش کریں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے آفس میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر معروف سیاسی سماجی شخصیت حاجی ساجد شریف آرائیں،سابق اقلیتی ممبر ضلع کونسل وہاڑی نذیر مسیح رندھاوا،اسلم جمال،محمد شاہد،چوہدری نوید احمد آرائیں،حافظ رضوان عابد آرائیں اور دیگر بھی موجود تھے انہوں نے بتایا کہ ان کی طرف سے بورے والا کو ضلع بنانے کی قومی اسمبلی میں پیش کردہ قرارداد جس کو ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری جو اس وقت اجلاس کی صدارت کر رہے تھے انہوں نے قومی اسمبلی کی صوبائی کوارڈینیش کمیٹی کے سپرد کر دیا تھا اب اس کمیٹی کا اجلاس 31 اگست کو اسلام آباد میں زیر صدارت چیئرمین آغا حسن گل منعقد ہو گا اجلاس میں وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا بھی شریک ہونگی جس میں وہ بورے والا کو ضلع بنانے کے حوالے سے تمام شواہد اور ڈاکومنٹس کے ساتھ شریک ہونگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے