چوہدری عاشق اور افتخار بھٹی کی جانب سے بلدیہ کے احاطہ میں میلاد مصطفےٰ کی روح پرور محفل نعت کا انعقاد
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)چوہدری عاشق اور افتخار بھٹی کی جانب سے بلدیہ کے احاطہ میں میلاد مصطفےٰ کی روح پرور محفل نعت کا انعقاد،تفصیلات کے مطابق 11ربیع الاول کی شب میونسپل کمیٹی کے احاطہ میں میلاد مصطفےٰ کی ایک روح پرور محفل نعت کا اہتمام کیا گیا جس میں ملک کے معروف نعت خواں صدارتی ایوارڈ یافتہ سید لیاقت حسین گیلانی،سید اظہار الحق شاہ اور دیگر ثناء خوان رسول نے ہدیہ نعت پیش کیا اس تقریب میں وفاقی پارلیمانی سیکرٹری چوہدری نذیر احمد آرائیں،ایم پی اے چوہدری ارشاد احمد آرائیں،ڈی سی وہاڑی علی اکبر بھٹی،ڈی پی او عمر سعید ملک،چیئرمین ضلع کونسل وہاڑی پیر غلام محی الدین چشتی،چیئرمین بلدیہ چوہدری محمد عاشق آرائیں،وائس چیئرمین بلدیہ حاجی محمد افتخار بھٹی،ضلعی صدر انجمن تاجران محمد جمیل بھٹی، کونسلرز بلدیہ میاں خالد حسین،سردار ظہور احمد ڈوگر،سیٹھ اسرار احمد اور دیگر نمائندہ شخصیات کی کثیر نے شرکت کی اس تقریب میں درود و سلام کی صدائیں بلند ہوتی رہیں محفل نعت کے اختتام پر حضور نبی کریمﷺ کی ولادت کا کیک بھی کاٹا گیا۔