چوہدری برادران کورونا کی مشکل کھڑی میں بھی غریب عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ذوالفقار پپن

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)مسلم لیگ(ق) یوتھ ونگ پنجاب کے صدر چوہدری ذوالفقار پپن نے کہا ہے کہ چوہدری برادران اس مشکل کی گھڑی میں اپنے پاکستانی عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ(ق) یوتھ ونگ ملتان ڈویژن کے جنرل سیکرٹری چوہدری ندیم مختار جٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا یوتھ ونگ پنجاب کے صدر چوہدری ذوالفقار پپن نے کہا کہ یوتھ ونگ اس وقت پورے پنجاب میں اپنا اہم کردار ادا کر رہی ہے مشکل کی اس گھڑی میں چوہدری پرویز الٰہی اور انکی پوری ٹیم ”کورونا وائرس“ سے متاثرہ غریب غربا اور ڈیلی ویجرز کی مالی معاونت کے ساتھ ساتھ راشن کی فراہمی کو بھی یقینی بنا رہے ہیں چینی کی رپورٹ میں چوہدری مونس الٰہی کا کوئی کردار نہیں وہ وضاحت کر چکے ہیں کہ ان کے رحیم یار خان کی شوگر مل میں بالواسطہ (شیئر) ہیں ان کا انتظامیہ کے کردار میں کوئی کردار نہیں اور انہوں نے اس رپورٹ کا خیرمقدم کیا ہے چوہدری ذوالفقار پپن نے ملتان ڈویژن میں جنرل سیکرٹری چوہدری ندیم مختار جٹ کو اہم کردار ادا کرنے کو کہا اور امید ظاہر کی اس موقع پر یوتھ ونگ ڈویژن ملتان کا رول سنگ میل ثابت ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے