چار مسلح ڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 3 لاکھ نقدی اور 10 تولہ طلائی زیورات لوٹ کر فرار

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)تھانہ صدر کی حدود میں دن دیہاڑے گھر میں ڈاکہ،چار مسلح ڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 3 لاکھ نقدی اور 10 تولہ طلائی زیورات لوٹ کر فرار،پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی شروع کر دی،تفصیلات کے مطابق ملتان روڈ پر واقع احمد سٹی میں مقامی شہری چوہدری محمد امجد اپنے بھائی اور دیگر اہل خانہ کے ہمراہ موجود تھے کہ اچانک چار نامعلوم مسلح افراد انکے گھر جا گھسے اور اہل خانہ کو یرغمال بنا کر گھر میں موجود تین لاکھ روپے نقدی اور 10 تولہ طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے واقعہ کی اطلاع 15 پر دی گئی جس پر تھانہ صدر پولیس اور اے ایس پی بورے والا ڈاکٹر عزیر احمد موقع پر پہنچ گئے اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے ناکہ بندی کروا دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے