چار افراد کا چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے گھر میں گھس کر میاں بیوی پر بہیمانہ تشدد

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)چھت پر کھڑا ہونے سے منع کرنے پر چار افراد کا چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے گھر میں گھس کر میاں بیوی پر بہیمانہ تشدد،ملزمان خاتون خانہ کے کپڑے پھاڑ کر اُسکی بے حرمتی کرتے رہے،تفصیلات کے مطابق نواحی گاﺅں 463 (ای بی) میں محمد ایوب بھٹی اپنی بیوی کے ہمراہ گھر میں موجود تھا کہ اُسی گاﺅں کے ذیشان عرف شانی،عاصم اصغر اور 2 نامعلوم افراد نے زبردستی اُنکے گھر میں گھس کر دونوں کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اس دوران ملزمان خاتون خانہ کے کپڑے پھاڑ کر اسکی بے حرمتی کرتے رہے جبکہ اُسکے خاوند ایوب کے سر پر لوہے کا راڈ مار کر لہولہان کر دیا ملزمان موقع سے فرار ہو گئے زخمی ایوب اور اسکی بیوی کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بورے والا منتقل کر دیا گیا واقعہ کی اطلاع تھانہ فتح شاہ پولیس کو کر دی گئی وجہ عناد یہ ہے کہ ملزمان کو چھت پر کھڑے ہونے سے منع کیا تھا جس کا ملزمان کو رنج تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے