پی پی پی کے سینئر راہنما مرزا محمد اکرم اور معروف مذہبی سکالر حافظ عبیدالرحمن کی نماز جنازہ ادا
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پیپلز پارٹی کے بنیادی ممبر سنیئر راہنما ہاکی کے سابق ضلعی عہدیدار مرزا محمد رفیق کھوکھر کے چھوٹے بھائی اور ڈاکٹر سمیع اللہ کے چچا مرزا محمد اکرم گزشتہ روز انتقال کر گئے،انکی نمازجنازہ شہر کے مرکزی قبرستان کی جنازہ گاہ میں ادا کی گئی نمازجنازہ میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی دریں اثناء معروف ماہر تعلیم حافظ عبیدالرحمن (ریٹائرڈ ٹیچر بی ٹی ایم سکول) گزشتہ روز لاہور میں انتقال کر گئے انکی نمازجنازہ شہر کے مرکزی قبرستان میں ادا کر دی گئی نمازجنازہ میں ہر مکتبہ فکر کے لوگوں کی تعداد نے شرکت کی۔