پی ٹی آئی کے سرگرم اور فعال راہنماء محمد ریاض مجاہد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)بورے والا کے ارکان ملک ارشاد احمد ایڈووکیٹ اور ملک فیاض احمد ایڈووکیٹ کے بڑے بھائی پی ٹی آئی کے راہنماء و میونسپل کارپوریشن کے معروف گورنمٹ کنٹریکٹر محمد ریاض مجاہد گزشتہ روز مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے،انکی نمازجنازہ شہر کے مرکزی جنازگاہ میں ادا کر دی گئی انکی نمازجنازہ میں سابق ایم این اے چوہدری نذیر احمد آرائیں،پی ٹی آئی کے سابقہ ایم پی اے چوہدری خالد محمود چوہان،صدر بار نوید احمد چیمہ،جنرل سیکرٹری کاشف مقبول جٹھول،پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری ملک فاروق اعوان،سینئر راہنماء چوہدری اعجاز اسلم،سردار تیمور سکندر ڈوگر،ملک امتیاز احمد،سابق کونسلرز عبدالجبار بٹ،افتخار احمد بھٹی،حاجی مبین احمد بھٹی،مہر طاہر امجد ایڈووکیٹ،چوہدری عمران غفور آرائیں،محمد بوٹا قریشی،لطیف غزنوی،چوہدری سعید گجر ایڈوکیٹ،سابق صدر بار چوہدری محمد ارشد،رانا محمد الطاف حسین ایڈووکیٹ،پرائیویٹ سکولز کے صدر عبدالسلام دانش،چوہدری بشارت گجر ایڈووکیٹ،جنرل سیکرٹری”ایمرا“ چوہدری اصغر علی جاوید،رانا عبدالوحید خاں،صحافیوں،وکلاء،تاجروں،معززین شہر کے علاوہ شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی مرحوم کی قل خوانی کا ختم آج مورخہ 18 جولائی صبح 8 سے 9 بجے جامعہ مسجد ڈوگراں والی گلی نمبر 1 میں ادا ہو گی۔