پی ٹی آئی کے راہنما نعیم الحق کی جانب سے عائشہ گلالئی کو شادی کی پیشکش
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ایم این اے عائشہ گلالئی کو شادی کی پیشکش،پی ٹی آئی کے راہنما نعیم الحق کا درعمل شامنے آ گیا،کسی نے میرا ٹویٹر اکائونٹ ہیک کر لیا ہے،تفصیلات کے مطابق عائشہ گلالئی کی جانب سے شادی کی پیشکش سے متعلق الزامات پر پی ٹی آئی کے راہنما نعیم الحق کا ردعمل سامنے آ گیا پی ٹی آئی کے راہنما شفقت محمود نے کہا ہے کہ عائشہ گلالئی نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں کہا تھا کہ انہیں نعیم الحق نے شادی کی آفر کی تھی لیکن نعیم الحق کا ٹوئٹر اکاؤنٹ کسی نے ہیک کر لیا تھا نعیم الحق کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کسی نے ٹویٹس میں لکھا تھا کہ ’’ کیا مجھے عائشہ گلالئی کے ساتھ شادی کی بات ڈسکس کرنی چاہیئے یا نہیں کیونکہ میرا نہیں خیال کہ مجھے ایسا کرنا چاہیئے کسی کے ساتھ شادی کی بات کرنے میں کوئی حرج تو نہیں ہے اس حوالہ سے پی ٹی آئی راہنما شفقت محمود نے اپنے ٹوئٹر پر پیغام میں لکھا کہ میری ابھی ابھی نعیم الحق سے بات ہوئی انہوں نے بتایا کہ ان کا اکاؤنٹ کسی نے ہیک کر لیا ہے اور ان کے نام پر عائشہ گلالئی کے متعلق غلط ٹویٹس کی جا رہی ہیں۔