پی ٹی آئی کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے اب دیگر پارٹیوں کے لوگ پی ٹی آئی میں شامل ہو رہے ہیں۔اعجاز سلطان بندیشہ
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی راہنما اعجاز سلطان بندیشہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی اصل منزل نئے پاکستان کا حصول ہے ہمیں ٹکٹوں کے حصول کی بجائے عمران خان کے ویڑن کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے نئے پاکستان کی جدوجہد کرنی ہے،(ن)لیگ کا سیاسی جنازہ تیار ہو چکا ہے اب ہم سب نے ملکر کرپشن میں لپٹی (ن)لیگی میت کو قبر میں اُتارنا ہے آنے والا وقت پی ٹی آئی کا ہے عمران خان نے ملک سے کرپشن کے خاتمہ کی جس جدوجہد کا آغاز کیا تھا اُس نے ملک لوٹنے والوں کو بے نقاب کر دیا ہے،پی ٹی آئی کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے اب دیگر پارٹیوں کے لوگ پی ٹی آئی میں شامل ہو رہے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔