پی ٹی آئی کی مرکزی راہنما زرتاج گل وومن ورکرز کنونشن میں شرکت کریں گی ۔ ملک فاروق اعوان , اعجاز اسلم

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پاکستان تحریک انصاف کے سٹی صدر ملک فاروق احمد اعوان اور سینئر راہنما چوہدری اعجاز اسلم نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اس وقت عوام کی مقبول ترین سیاسی جماعت بن چکی ہے،آئندہ الیکشن کے لئے پی ٹی آئی تمام شعبوں میں جدید خطوط پر کارکنان کی اس انداز سے تربیت شروع کر رہی ہے کہ انتخابی مہم سے لیکر تمام تر انتخابی عمل کیلئے مرد اور خواتین کارکنان کے سکواڈ تشکیل دے گی اس مقصد کے لئے کارکنان کے ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا جائے گا،پی ٹی آئی خواتین کو متحرک کرنے کے لئے 10محرم کے بعد بورے والا میں وومن ورکرز کنونشن منعقد ہو گا جس میں پی ٹی آئی کی مرکزی راہنما و ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی زرتاج گل نے شرکت کے لئے آمادگی کا اظہار کر دیا ہے اس وومن ورکرز کنونشن کو کامیاب بنانے کے لئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی جا رہی ہیں جو پی ٹی آئی کی خواتین کو کنونشن میں لانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں گی۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے