پی ٹی آئی کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے ڈسپلن نے سکندر شہزاد اور عمر خان کو عہدوں سے معطل کر دیا

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پی ٹی آئی کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے ڈسپلن ایڈ اکاﺅنٹبیلٹی (SCAD) نے صدر آئی وائی ڈبلیو جنوبی پنجاب کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا،سابقہ جنرل سیکرٹری سکندر شہزاد اور سابق سنیئر نائب صدر انصاف یوتھ ونگ جنوبی پنجاب عمر خان بابر کو آئین شکنی پر عہدوں سے ہٹا کر دونوں عہدیداروں کی بنیادی رکنیت ایک سال کیلئے معطل کر دی گئی،تفصیلات کے مطابق سٹینڈنگ کمیٹی برائے ڈسپلن نے گزشتہ روز انصاف یوتھ ونگ جنوبی پنجاب کے صدر تیمور السلام کی درخواست پر سماعت کے بعد آئین کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ سنایا کہ جنوبی پنجاب کی گورننگ باڈی کے پاکستان تحریک انصاف کی ویب سائٹ پر جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن اصلی ہیں ایڈیشنل جنرل سیکرٹری احمد وقار قلندرانی کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن ہی آئین کے مطابق ہیں جبکہ گورننگ باڈی کی منظوری کے بغیر اور پاکستان تحریک انصاف کی ویب سائٹ پر جاری نہ ہونے والے تمام نوٹیفکیشن جعلی ہیں اور انکی کوئی قانونی حیثیت نہیں فیصلے میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ بغیر پروسیس کے جاری کردہ نوٹیفکیشن پاکستان تحریک انصاف کے آئین کی خلاف ورزی ہے جن کی سزا عہدے سے برخاستگی اور ایک سال کے لیے بنیادی رکنیت سے معطلی ہے اس لئے جنرل سیکرٹری انصاف یوتھ ونگ جنوبی پنجاب سکندر شہزاد اور سابقہ سنیئر نائب صدر انصاف یوتھ ونگ جنوبی پنجاب عمر خان بابر کو عہدوں سے ہٹا کر انکی ایک سال کیلئے بنیادی رکنیت سے معطلی کی جاتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے