پی ٹی آئی کارکنان اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے الیکشن کی تیاری کریں۔اسحاق خاں خاکوانی

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے صدر اسحاق خاں خاکوانی نے کہا ہے کہ نااہلی کے بعد نواز شریف ذہنی مریض بن چکے ہیں ہر وقت ان کی زبان پر ایک ہی جملہ قوم کو سننے کو ملتا ہے کہ ”مجھے کیوں نکالا“ نواز شریف مجھے کیوں نکالا سے اب بہت آگے نکل چکے ہیں اور وہ بہت جلد سرکاری مہمان بن کر قوم کی لوٹی ہوئی دولت کا حساب دیں گے،نیب نے ان کے کالے کرتوتوں کا پردہ چاک کر دیا ہے اور ہر نئے دن کے ساتھ وہ اپنے انجام کے قریب تر ہوتے جا رہے ہیں،عمران خان نے اپنی جدوجہد کے ذریعہ نئے پاکستان کے لیے وہ کام کر دکھائے ہیں جن کے متعلق کرپٹ خاندان نے کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا وہ قوم کے مسیحا بن کر سامنے آئے ہیں اس وقت پوری قوم عمران خان کو اپنا ہیرو سمجھتی ہے جبکہ کرپٹ مافیا کے لیے خوف کی علامت بن چکا ہے،آئندہ الیکشن میں (ن)لیگ کو امیدوار نہیں ملیں گے، پی ٹی آئی کارکنان اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے الیکشن کی تیاری کریں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مجاہد کالونی میں پی ٹی آئی کے لیبر کونسلر جاوید اقبال قادری اور پی ٹی آئی کی ضلعی و سٹی تنظیم کے زیر اہتمام منعقدہ ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے ضلعی صدر چوہدری خالد محمود چوہان،امیدوار قومی اسمبلی بیرسٹر خالد نثار ڈوگر،میونسپل کمیٹی کے اپوزیشن لیڈر امیدوار صوبائی اسمبلی غلام مصطفےٰ بھٹی،سٹی صدر ملک فاروق اعوان،پی ٹی آئی راہنما احسن سردار بھٹی اور جاوید اقبال قادری نے بھی خطاب کیا پارٹی راہنماﺅں نے قیادت کو یقین دہانی کروائی کہ آئندہ الیکشن میں پارٹی جسے بھی ٹکٹ دے گی دیگر تمام راہنما اور کارکنان انکی حمایت کریں گے ذاتی اختلافات کو بھلا کر ہمیں آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی کو کامیابی دلا کر عمران خان کو وزیر اعظم بنانا ہے اس تقریب میں پی ٹی آئی عہدیداران و راہنماﺅں چوہدری اعجاز اسلم،ملک امتیاز احمد،عاقب اعجاز بھٹی،ملک محمد سرور،احمد رضا اور دیگر عہدیداران کے علاوہ کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے