پی ٹی آئی ورکرز اتحاد کے زیر اہتمام فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف احتجاجی ریلی

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پی ٹی آئی ورکرز اتحاد کے زیر اہتمام فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف احتجاجی ریلی،ریلی شہر کے مختلف بازاروں سے ہو کر پریس کلب کے سامنے آ کر اختتام پذیر ہوئی،فرانس کے خلاف شدید نعرے بازی،تفصیلات کے مطابق فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف پی ٹی آئی ورکرز اتحاد کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی لاہور روڈ،لاری اڈا،عافبازار اور گول چوک سے ہوتی ہوئی پریس کلب کے سامنے آ کر اختتام پذیر ہوئی جس کی قیادت وائس چیئرمین مارکیٹ کمیٹی سبزی منڈی علی سفیان خاں سلدیرا،میاں طیب محمود اور منصور احمد نے کی ریلی کے اختتام پر پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری ملک فاروق اعوان،سابق کونسلر سردار راشد عظیم،وائس چیئرمین مارکیٹ کمیٹی سبزی منڈی علی سفیان خاں سلدیرا،میاں طیب محمود،امیر حمزہ جٹ،عبدالمجید گجر اور دیگر راہنماﺅں نے خطاب کرتے ہوئے فرانس کی جانب سے شان رسالت میں گستاخی کو ناقابل برداشت اور انتہائی شرمناک قرار دیا انہوں نے کہا کہ فرانس نے پوری مسلم امہ کے جذبات کا قتل کیا ہے اور اس شرمناک اقدام پر پوری دنیا کے مسلمان سراپا احتجاج ہیں اگر فرانس نے معافی نہ مانگی تو شمع رسالت کے پروانے فرانس کے صدر سے اس گستاخی کا بدلہ لیں گے انہوں نے فرانس کی مصنوعات کے بائیکاٹ کا بھی اعلان کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے