پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف ریلی

بورے والا(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی تحصیل کے سینئر نائب صدر چوہدری نعمان رشید آرائیں اور جنرل سیکرٹری سلیم قریشی نے کہا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے یو این او اور عالمی میڈیا میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی فاشسٹ حکومت کی اقلیتوں اور خصوصاً مسلمانوں کے خلاف ظالمانہ کاروائیوں اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کو دنیا کے سامنے لاتے ہوئے اس کے بھیانک چہرے کو بے نقاب کر دیا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا ریلی پیپلز پارٹی تحصیل بورے والا کے صدر اور ٹکٹ ہولڈر چوہدری کامران یوسف گھمن کے آفس الیاس گارڈن سے چیچہ وطنی روڈ تک سینئر نائب صدر چوہدری نعمان رشید آرائیں اور سٹی جنرل سیکرٹری سلیم قریشی کی قیادت میں نکالی گئی ریلی کے شرکاء نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف اور بلاول بھٹو زرداری کے حق میں زبردست نعررے بازی کی اور نریندر مودی کی تصاویر کو نذر آتش کیا ریلی میں چاچا غلام حیدر جٹ،ڈاکٹر شمشاد الحق،جمیل طور قلندری،شیخ اکرم ٹکا،میاں امین اور دیگر بھی شریک تھے۔