پیپلز پارٹی سٹی بورے والا اور تحصیل و سٹی وہاڑی کی تنظیمیں توڑ دی گئی ہیں ۔ نتاشا دولتانہ
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کی جنرل سیکرٹری سابق ایم این اے نتاشا دولتانہ نے کہا ہے کہ پارٹی کی صوبائی قیادت نے کارکنان کی شکایات اور اُنکے تحفظات کے پیش نظر سٹی بورے والا،تحصیل اور سٹی وہاڑی کی تنظیمیں توڑ کر نئی تنظیم سازی کے لیے سات رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ہے میرے علاوہ اس کمیٹی میں سابق ڈپٹی اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی شوکت علی بسرا،ڈویڑنل صدر ملک نوشیر خاں لنگڑیال،ضلعی صدر محمود حیات ٹوچی خاں،عبدالقادر شاہین،خواجہ رضوان عالم شامل ہیں یہ کمیٹی نئی تنظیم سازی کے لیے کارکنان کی شکایات اور تحفظات پر مبنی سفارشات صوبائی صدر مخدوم سید احمد محمود کو پیش کرے گی جس کے بعد نئی تنظیم سازی کا نوٹیفکیشن جاری ہو گا ان متنازعہ تنظیموں کے حوالہ سے دیگر تمام افواہیں بے بنیاد ہیں نئی تنظیم سازی کارکنان کی مشاورت سے پارٹی کے وسیع تر مفاد کو سامنے رکھ کر کی جائے گی،پیپلز پارٹی آئندہ انتخابات کے لیے پنجاب میں بڑی سیاسی قوت بن کر سامنے آئے گی اور مشکل وقت میں پارٹی کے ساتھ ثابت قدم رھ کر قربانیاں دینے والے کارکنان کو اہم فیصلوں میں بھر پور اہمیت دی جائے گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر ڈویڑنل صدر ملک نوشیر خاں لنگڑیال، ممبر ایگزیکٹو کمیٹی ساﺅتھ پنجاب راﺅ ساجد محمود، تحصیل صدر پی پی پی بورے والا احسن سردار بھٹی،سنیئر راہنما چوہدری نذیر گجر بھی موجود تھے۔