پیسٹی سائیڈ ڈیلرز کی بلاجواز کاروائیوں کے خلاف ہڑتال اور احتجاجی کیمپ

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پنجاب پیسٹی سائیڈ ڈ یلرز ایسوسی ایشن کی احتجاج اور ہڑتال کی کال پر غلہ منڈی بورے والا سمیت تحصیل بھر کے ڈیلرز نے بھرپور حصہ لیا اس سلسلہ میں ڈیلرز نے غلہ منڈی بورے والا احتجاجی کیمپ لگا کر بھرپور طریقے سے احتجاج کےا صدر پیسٹی سائیڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن بورے والا ندیم مشتاق رامے،سرپرست اعلیٰ چیف محمد علی،چیئرمین محمد رمضان،ملک اشتیاق احمد اعوان،چوہدری محمد سرور،راجہ اویس احمد،ملک فریاد علی،رانا شاہد گلزار،پی سی پی اے کے نمائندے ڈاکٹر بلال احمد،ایمپلائز ڈیلرز کے صدر فہیم قیصر،سابق چیئرمین چوہدری محمد عاشق آرائیں،صدر انجمن تاجران احتشام داﺅد،عمیر ماجد،نصیر احمد،شیخ عبد اللہ،تمام ڈیلرز اور کمپنیوں کے نمائندوں نے شرکت کی اور حکومت کی جانب سے غیر قانونی اقدامات کی بھرپور مذمت کی احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے صدر پیسٹی سائیڈ ڈیلرز ندیم مشتاق رامے نے کہا کہ حکومت پنجاب اور محکمہ زراعت کی طرف سے جب تک ہمارے مطالبات پورے کرنے کی یقین دہانی نہیں کروائی جاتی تب تک ہماری ہرتال جاری رہے گی۔