پھل اور سبزی فروشوں نے گراں فروشی کے ریکارڈ توڑ ڈالے

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پھل اور سبزی فروشوں نے گراں فروشی کے ریکارڈ توڑ ڈالے،مارکیٹ کمیٹی کے جاری کردہ نرخناموں کو نظر انداز کر کے نرخوں میں سو گنا اضافہ کر دیا،پیاز 100سے 110روپے،ٹماٹر120روپے،آلو 80روپے،کیلا60روپے درجن اور سیب 150روپے کلو تک فروخت،مارکیٹ کمیٹی اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹوں کی چشم پوشی،شہری گراں فروشوں کے ہاتھوں لٹنے پر مجبور،تفصیلات کے مطابق شہر اور گرد و نواح میں مارکیٹ کمیٹی کا عملہ اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ سبزیوں اور پھلوں کے جاری کردہ نرخناموں پر عملدرآمد میں بری طرح ناکام ہو گئے ہیں سبزی اور پھل فروشوں نے ان نرخناموں کو نظر انداز کرتے ہوئے قیمتوں میں از خود 80سے 100فیصد اضافہ کر کے شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے سرکاری نرخنامے کے مطابق اشیاءخریدنے پر اصرار کرنے والوں سے پھل اور سبزی فروش بدتمیزی کرتے ہیں مارکیٹ کمیٹی کے جاری کردہ نرخناموں کے مقابلہ میں یہ منافع خور من مانے ریٹ وصول کر رہے ہیں پیاز فی کلو 74روپے کی بجائے 100سے 110روپے کلو،آلو 58 روپے کلو کی بجائے 80سے 90روپے فی کلو،ٹماٹر 85روپے کی بجائے 110سے120روپے فی کلو،سبز مرچ 55روپے کی بجائے 80روپے فی کلو،لیموں 90روپے کی بجائے 150روپے فی کلو، سیب گولڈن 100روپے کی بجائے 160روپے کلو،مسمی مالٹا 50روپے کلو کی بجائے 90روپے کلو اور کیلا فی درجن 30روپے کی بجائے 60روپے فی درجن کے حساب سے فروخت کرتے ہوئے شہریوں سے لوٹ مار جاری ہے دیگر پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں بھی اسی تناسب سے اضافہ کر دیا گیا ہے مارکیٹ کمیٹی نے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے تین گراں فروشوں کوصرف 500 روپے فی کس جرمانہ کر کے اپنی ذمہ داری پوری کر دی شہریوں نے اس غیر معمولی گراں فروشی پر فوری قابو پانے کا مطالبہ کیا ہے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے