پولیس کے شہداء محکمہ پولیس اور قوم کا فخر ہیں ہم انکو سلام پیش کرتے ہیں۔شمس الدین

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ڈی ایس پی شمس الدین نے کہا ہے کہ پولیس کے شہداء محکمہ پولیس اور قوم کا فخر ہیں پولیس کے جن جوانوں نے موت کو گلے لگا کر عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے قربانیاں دی ہیں ان کو سلام پیش کرتے ہیں،معاشرے میں چھپے ناسوروں کا خاتمہ پولیس کی ذمہ داری ہے جس کیلئے اپنی جانیں قربان کر دینے والے ناصرف پولیس بلکہ پوری قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں،پولیس شہداء کے ورثاء کا سر بھی آج فخر سے بلند ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے دوران ڈیوٹی جام شہادت نوش کرنے والے پولیس شہداء کے گھروں میں انکے ورثاء کو تحائف اور پھولوں کے گلدستے پیش کرنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پولیس کا ہر جوان ملک و قوم کی حفاظت کیلئے ہر مشکلات کا سامنا کرے گا اور دشمن کے ارادوں کو خاک میں ملا دے گا یہ پولیس شہداء کی قربانیوں کا نتیجہ ہے کہ ہم آج معاشرے کے شہری پر سکون اور خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے