پولیس کانسٹیبل دوران ڈیوٹی ہارٹ اٹیک سے جاں بحق ہو گیا

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پولیس کانسٹیبل دوران ڈیوٹی ہارٹ اٹیک سے جاں بحق ہو گیا،نمازجنازہ میں ڈی پی او وہاڑی اور ملازمین کی شرکت،تفصیلات کے مطابق چک نمبر 483ای بی کا رہائشی کانسٹیبل محمد ریاض گھمن تھانہ لڈن میں اپنی ڈیوٹی پر موجود تھا کہ اچانک اسے دل کا دورہ پڑا کانسٹیبل کو طبی امداد کےلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا اور جاں بحق ہو گیا اسکی نمازجنازہ انکے آبائی گاﺅں 483ای بی میں ادا کر دی گئی نمازجنازہ میں ڈی پی او وہاڑی عمر سعید ملک پولیس ملازمین سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے