پولیس نے ”کورونا“ میں مصروفیت کا بہانہ بنا کر عوام کو جرائم پیشہ افراد کے حوالے کر دیا۔کامران گھمن

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پیپلز پارٹی تحصیل بورے والا کے صدر چوہدری کامران یوسف گھمن نے کہا ہے کہ بورے والا سمیت ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد بے قابو ہو چکے ہیں پولیس نے ”کورونا“ میں مصروفیت کا بہانہ بنا کر عوام کو ان جرائم پیشہ افراد کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے روزانہ ڈکیتی و چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں نے شہریوں کی نیندیں حرام کر دی ہیں ”کورونا وائرس“ سے بے خوف جرائم پیشہ افراد پولیس کیلئے چیلنج بن چکے ہیں بورے والا شہر علاقہ غیر کا منظر پیش کر رہا ہے پولیس وارداتوں کا سراغ لگانا تو درکنار مقدمات بھی درج نہیں کر رہی متاثرہ افراد تھانوں میں انصاف کیلئے دھکے کھا رہے ہیں پولیس جرائم کی اس غیر معمولی لہر پر قابو پانے میں مکمل ناکام نظر آ رہی ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے فرانس سے میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ ٹیلی فون گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ شہر میں ڈکیتی چوری کے علاوہ کھلے عام منشیات فروشی کا دھندہ عروج پر ہے کوئی پوچھنے والا نہیں پولیس میں موجود کرپٹ اہلکاران جرائم پیشہ افراد کیلئے ڈھال بن چکے ہیں ”کورونا وائرس“ سے شدید ذہنی دباﺅ کے شکار عوام کا ان بڑھتی ہوئی وارداتوں کے بعد صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے آئی جی پنجاب کو اس سنگین صورتحال کا فوری نوٹس لینا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے