پولیس نے ایک منشیات فروش کو گرفتار کر کے 18لیٹر شراب بر آمد کر لی
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پولیس نے ایک منشیات فروش کو گرفتار کر کے 18لیٹر شراب بر آمد کر لی،تفصیلات کے مطابق محمد شہزاد سکنہ 129ای بی گزشتہ روز اڈہ کوارٹر پر شراب فروخت کر رہا تھا کہ پولیس نے گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 18لیٹر شراب برآمد کر لی اور ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔