پولیس مقابلہ،خطرناک جرائم پیشہ گروہ کے تین ارکان ہلاک

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)تھانہ ساہوکا کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلہ،خطرناک جرائم پیشہ گروہ کے تین ارکان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک،ہلاک ہونے والے ڈاکو قتل،اقدام قتل اور دوران ڈکیتی خواتین کی آبروریزی کرنے کے مقدمات میں ملوث تھے،پولیس ذرائع کےمطابق تھانہ صدر وہاڑی کے ڈکیتی کے ایک مقدمہ میں پولیس خطرناک بین الاضلاعی گروہ کے تین ارکان محمد سلیم ولد اللہ دتہ،محمد جمیل ولد ڈھولا اور محمد صفدر ولد حاکم علی کو ریکوری کیلئے تھانہ سایوکا کے علاقہ میں لے جا رہی تھی کہ اچانک سامنے سے انکے ساتھیوں نے انہیں چھڑوانے کیلئے پولیس وین پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں تینوں ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہو گئے پولیس کی جوابی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے ڈاکووں کے ساتھی ملزمان فرار ہو گئے جن کی گرفتاری کیلئے پولیس انکا تعاقب کر رہی ہے ڈاکووں کی نعشیں پوسٹمارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی منتقل کر دی گئی ہیں ڈی پی او وہاڑی محمد عیسی خاں اور ڈی ایس پی بورے والا محمد عمر فاروق بھی موقع پر پہنچ گئے پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکووں کا تعلق خطرناک بین الاضلاعی گروہ سے تھا جو کہ مختلف اضلاع میں قتل،اقدام قتل اور دوران ڈکیتی خواتین سے زیادتی کے درجنوں مقدمات میں ملوث تھے اور چند ماہ قبل بورے والا کے نواحی گاوں 303 (ای بی) میں بھی دوران ڈکیتی خواتین سے زیادتی کے مقدمہ میں بھی ملوث تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے