پولیس اہلکار کے پالتو کتے نے 5 سالہ معصوم بچے کو گردن سے نوچ کر زخمی کر دیا
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پولیس اہلکار کے پالتو کتے نے گھر میں گھس کر 5 سالہ معصوم بچے کو گردن سے بری طرح نوچ ڈالا،زخمی بچے کو تحصیل ہسپتال منتقل کر دیا گیا،شکایت کرنے پر کتے کا مالک سیخ پا ہو گیا،تفصیلات کے مطابق بورے والا میں آوارہ کتوں کی بہتات کے باعث سگ گزیدگی کے واقعات میں اضافہ ہونے لگا نواحی گاﺅں 431 (ای بی) میں پولیس اہلکار کے پالتو کتے نے گاﺅں کے محنت کش کے گھر میں داخل ہو کر 5 سالہ معصوم بچے محمد عادل کو گردن سے بری طرح نوچ ڈالا جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا کتے کے کاٹنے کی شکایت کرنے پر اسکا مالک پولیس اہلکار سیخ پا ہو گیا بچے کو فوری طور تحصیل ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے گزستہ دو روز میں کتوں کے کاٹنے سے تین بچوں سمیت پانچ افراد زخمی ہو چکے ہیں سگ گزیدگی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔