پوری پاکستانی قوم مقبوضہ کشمیر کے مظلوم بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔نذیر جٹ
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)یوم استحصال کشمیر اور کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے سابق ایم این اے چوہدری نذیر احمد جٹ کے پبلک سیکرٹریٹ میں تقریب منعقد ہوئی جس کی قیادت سابق ایم این اے چوہدری نذیر احمد جٹ نے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق ایم این اے چوہدری نذیر احمد جٹ نے کہا کہ بھارتی فوج نے ایک سال سے مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاﺅن کر کے اس وادی کو ایک جیل میں منتقل کر دیا ہے اور ہم مقبوضہ کشمیر کے مظلوم بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور کشمیریوں کی جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں وزیر اعظم عمران خان نے جس طرح مقبوضہ کشمیر کے مسئلہ کو دنیا بھر میں اجاگر کیا ہے اس کی مثال نہیں ملتی اس وقت دنیا بھر کی انسانی حقوق کی تنظیمیں احتجاج کر رہی ہیں تقریب سے ضلعی صدر آئی ایل ایف چوہدری مختار احمد جٹ ایڈووکیٹ،ملک صابر اعوان،مجید سالک اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا تقریب میں پی ٹی آئی کے راہنما حاجی امیر حمزہ جٹ،سابق چیئرمین یوسی چوہدری محمد افضل واہلہ،پروفیسر فخر الدین راضی،میاں محمد طیب،انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن کے راہنما چوہدری ندیم مختار جٹ،ملک اشتیاق اعوان،ملک صابر اعوان،چوہدری عامر جٹ،رضوان احمد بلی بھٹی،شیخ محمد حمزہ،شہباز حسین قریشی،بالا گجر،چوہدری عاطف آرائیں،محمد رﺅف واہلہ اور دیگر کارکنان نے بھی شرکت کی۔