پنجاب ٹیچر یونین کے زیر اہتمام 17نومبر کو گورنمنٹ ایم سی ماڈل ہائی سکول میں تعلیمی سیمینار

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پنجاب ٹیچر یونین کے زیر اہتمام 17نومبر کو گورنمنٹ ایم سی ماڈل ہائی سکول میں تعلیمی سیمینار،تفصیلات کے مطابق پنجاب ٹیچر یونین کے ڈسٹرکٹ سیکرٹری انفارمیشن مرزا طارق محمو د نے بتایا کہ سیکرٹری تعلیم سکول پنجاب ڈاکٹر اللہ بخش ملک کی طرف سے پنجاب کے اساتذہ کے سکیل کی اپ گریڈیشن کا نوٹیفکیشن جاری ہونے پر ضلع بھر کے اساتذہ سیمینار میں شرکت کر رہے ہیں سیمینار میں اساتذہ کو درپیش مسائل ان سروس پرموشن پیکیج کی تکمیل ،ہمہ قسم کی رخصت کی بحالی ،غیر تدریسی ڈیوٹیاں و دیگر حل طلب مسائل زیر بحث لائے جائیں گے سیمینار میں ڈپٹی کمشنر حاجی علی اکبر بھٹی،CEOشوکت علی طاہر،قومی و صوبائی اراکین اسمبلی چوہدری نذیر احمد آرائیں،چوہدری ارشاد احمد آرائیں،چوہدری محمد یوسف کسیلیہ کو بھی دعوت د ی گئی ہے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے