پنجاب فوڈ اتھارٹی شہر اور گردونواح میں کیمیکل ملے مصنوعی دودھ کی فروخت روکنے میں ناکام

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پنجاب فوڈ اتھارٹی شہر اور گردونواح میں کیمیکل ملے مصنوعی دودھ کی فروخت روکنے میں ناکام،جگہ جگہ لگے سٹالوں پر کھلے عام کیمیکل سے تیار کردہ دودھ کی فروخت نے شہری خطرناک جان لیوا امراض میں مبتلا کر دئیے،فوڈ اتھارٹی کاغذی کاروائیوں میں مصروف،شہری سراپا احتجاج،تفصیلات کے مطابق بورے والا شہر اور اسکے مضافات میں جاری کیمیکل سے تیار کردہ زہریلے مصنوعی دودھ کی فروخت کا مکروہ دھند نہ رک سکا پنجاب حکومت کی طرف سے صوبے کے تمام اضلاع میں بنائی گئی فوڈ اتھارٹیاں گذشتہ دو ماہ سے اپنی کاغذی کاروائیوں میں مصروف ہیں اور شہری ان موت کے سوداگروں سے مصنوعی زہریلا دودھ خرید کر استعمال کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں اس دودھ کے استعمال سے شہری انتہائی مہلک امراض کا شکار ہوتے جا رہے ہیں شہر اور نواحی آبادیوں میں جگہ جگہ بنی دوکانوں اور سڑک کنارے لگے ان سٹالوں پر روزانہ ہزاروں من جعلی مصنوعی دودھ فروخت ہوتا ہے اور یہ لوگ روپے کے لالچ میں انسانی جانوں سے کھیل رہے ہیں جنکے خلاف ابھی تک کوئی موثر کاروائی سامنے نہیں آسکی پنجاب فوڈ اتھارٹی فرضی اور کاغذی کاروائیوں تک محدود ہو کر رھ گئی ہے اس صورتحال میں انجمن شہریاں بورے والا،آواز ڈسڑکٹ فورم،ایس ڈبلیو سی ڈی ایس،پبلک ویلفیئر سوسائٹی اور تاجر تنظیموں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے