پریس کلب کے ممبر شیر خاں کھچی اور انکا بھانجا ٹریفک حادثہ میں شدید زخمی

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پریس کلب کے ممبر مقامی صحافی اور انکا بھانجا ٹریفک حادثہ میں شدید زخمی،دونوں کو ہسپتال منتقل کر دیا،ڈپٹی کمشنر وہاڑی نے مقامی صحافی کی عیادت کی اور تمام تر طبی سہولتوں کی فوری فراہمی کی ہدایات جاری کیں،تفصیلات کے مطابق پریس کلب کے ممبر اور معروف سماجی راہنما محمد شیر خاں کھچی جو کہ لڈن روڈ پر ایک کار سے تصادم کے نتیجہ میں اپنے بھانجے سمیت شدید زخمی ہو گئے تھے انہیں فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ بھی ٹی ایچ کیو ہسپتال پہنچ گئے جہاں انہوں نے زخمی صحافی شیر خاں کھچی کی عیادت کرتے ہوئے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ انکے علاج معالجہ تمام تر ممکنہ طبی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر ہسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ بھی کیا اور مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولتوں کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو ہر ممکن طبی سہولتوں کی فراہمی پر تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے