پریس کلب کے سابق چیئرمین شاہد اکبر طور کو ہم سے بچھڑے ایک سال گزر گیا

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)سنیئر صحافی اور پریس کلب کے سابق چیئرمین شاہد اکبر طور (مرحوم) کی پہلی برسی اور انکی والدہ کے چہلم کا ختم گذشتہ روز ان کی رہائش گاہ پر پڑھا گیا اس موقع پر سابق ممبر پنجاب اسمبلی اور پی ٹی آئی کے راہنما چوہدری ارشاد احمد آرائیں،سابق صدر بار مہر طاہر امجد ایڈووکیٹ،صدر مرکزی انجمن تاجران حاجی محمد جمیل بھٹی،رانا غلام مرتضیٰ،ڈاکٹر محمد سرور،سابق صدر پریس کلب اصغر علی جاوید،سابق جنرل سیکرٹری چوہدری اصغر علی جاوید،صدر پریس کلب ندیم مشتاق رامے،میاں طارق محمود،عبدالطیف غزنوی،کرم الہی طور،محمد جمیل طور،محمد ارشد طور،رانا سلمان شاہد طور کے علاوہ ان کے حلقہ احباب کی کثیر تعداد موجودتھی اس موقع پر میاں ذوالفقار احمد اور دیگر علماء نے موت و حیات کے موضوع پر خصوصی خطاب کیا اور مرحومین کے ارواح کے ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کروائی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے