پریس کلب کے انتخابات میں چوہدری اصغر صدر،حافظ جنید چئیرمین اور صفدر چوہدری جنرل سیکرٹری منتخب

بورے والا(کاشف اقبال چوہدری سے)پریس کلب بورے والا کا انتخابی مرحلہ برائے سال 2023 مکمل ہو گیا،چوہدری اصغر علی جاوید بلامقابلہ صدر،عبداللطیف غزنوی بلامقابلہ سینئر نائب صدر منتخب جبکہ حافظ جنید احمد شیخ چئیرمین اور چوہدری صفدر حسین بھاری اکثریت سے جنرل سیکرٹری کی سیٹ پر کامیاب ہو گئے،تفصیلات کے مطابق چئیرمین الیکشن کمیشن اصغر علی جاوید(کامریڈ) اور سینئر ممبر الیکشن بورڈ احمد کامران تھہیم،ندیم انجم سندھو کی سربراہی میں چئیرمین اور جنرل سیکرٹری کے عہدہ کیلئے انتخابات برائے سال 2023 کا انعقاد کیا گیا جس میں حافظ جنید احمد شیخ نے بطور چئیرمین اور چوہدری صفدر حسین نے بطور جنرل سیکرٹری بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی جبکہ سابق صدر چوہدری اصغر علی جاوید بلامقابلہ صدر اور سابق ڈائریکٹر پروگرام عبداللطیف غزنوی سینئر نائب صدر منتخب ہو گئے ہیں پریس کلب بورے والا کے بانی ممبران احمد وسیم شیخ،راو منور احمد خاں سمیت دیگر ممبران نے نومنتخب عہدیداران کو کامیاب ہونے پر اور الیکشن بورڈ کو کامیاب الیکشن کے انعقاد پر مبارکباد دی سیاسی سماجی و کاروباری شخصیات کی جانب سے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے