پریس کلب بورے والا کا کردار ہمیشہ مثالی رہا ہے۔چوہدری صدیق یوسف

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پریس کلب بورے والا کی جانب سے وائس چئیرمین ضلع وہاڑی وزیر اعلی پنجاب شکایت سیل چوہدری محمد صدیق یوسف آرائیں کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا جس میں صدر پریس کلب چوہدری اصغر علی جاوید،چئیرمین ندیم مشتاق رامے،جنرل سیکرٹری مہر اعجاز احمد،بانی ممبر اصغر علی جاوید (کامریڈ)،سینئیر نائب صدر اکرام الحق ثاقب،سیکرٹری اطلاعات چوہدری صفدر،ندیم انجم سندھو،مسعود عابد،کاشف اقبال چوہدری،سردار ارشد ڈوگر نے پریس کلب آمد پر وائس چئیرمین چوہدری صدیق یوسف کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور پھولوں کے گلدستے پیش کئے اس موقع پر چوہدری صدیق آرائیں نے کہا کہ پریس کلب بورے والا کا کردار ہمیشہ مثالی رہا ہے اور پریس کلب بورے والا کے عہدیداران و ممبران نے مثبت صحافت کو فروغ دیتے ہوئے اپنے قلم کے ذریعے شہر کی تعمیرو ترقی میں کلیدی کرادر ادا کیا ہے اس موقع پر امیدوار جنرل سیکرٹری بار ایسوسی ایشن بورے والا چوہدری عبدالخالق ایڈووکیٹ،چوہدری حامد تاج،ڈاکٹر محمد ندیم،میاں اصغر،چوہدری زاہد،صحافی منیر خاں ترین موجود تھے۔
