پریس کلب بورے والا ایک سٹیٹ آف دی آرٹ ہے۔ظفر بزدار ڈی پی او وہاڑی

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ڈی پی او وہاڑی محمد ظفر بزدار،اسسٹنٹ کمشنر عادل عمر اور ڈی ایس پی وسیم سیال نے پریس کلب بورے والا کا دورہ کیا انہوں نے پریس کلب کی دیدہ زیب بلڈنگ اور اسکی تزئین و آرائش پر پریس کلب کے ارکان کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ پریس کلب بورے والا ایک سٹیٹ آف دی آرٹ ہے جسکا سہرا اسکے ممبران کے سر جاتا ہے صحافیوں کیلئے ایسی خوبصورت بلڈنگ خوش آئند ہے صحافیوں کو چاہیئے کہ وہ مثبت انداز میں معاشرتی برائیوں اور عوامی مسائل کی نشاندہی کریں کیونکہ صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان ہوتے ہیں جن کی تعمیری صحافت معاشرے کی اصلاح اور مسائل کے حل میں مدد گار ثابت ہوتی ہے اس موقع پر پریس کلب کے ممبران نے انکی پریس کلب آمد کا شکریہ ادا کیا دریں اثناء ڈی پی او وہاڑی محمد ظفر بزدار نے اسسٹنٹ کمشنر بورےوالا عادل عمر،ڈی ایس پی بورے والا مہر وسیم سیال کے ہمراہ وائس چئیرمین وزیر اعلی شکایت سیل وہاڑی چوہدری محمد صدیق یوسف آرائیں کی جانب سے منعقد کئے گئے ٹریفک قوانین کی آگاہی اور منشیات کی روک تھام کے حوالہ سے منعقد کئے گئے آگاہی سیمینار میں بھی شرکت کی۔