پرویز الہی اعتماد کا ووٹ بھی لیں گے اور اسمبلی بھی تحلیل کریں گے۔عون عباس بپی

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پی ٹی آئی ساوتھ پنجاب کے صدر و سینٹر عون عباس بپی نے کہا ہے کہ پرویز الہی اعتماد کا ووٹ بھی لیں گے اور اسمبلی بھی تحلیل کریں گے ہمارے ارکان کو اعتماد کے ووٹ سے منحرف کروانے کی ہر کوشش ناکام ہو گی،پی ٹی آئی اور(ق) لیگ اپنے نمبر پورے کرے گی ہارس ٹریڈنگ کے بادشاہ زرداری ارکان کے ضمیر خریدنے کی جو کوشش کر رہے ہیں اس میں انکو ناکامی ہو گی،الیکشن سے راہ فرار اختیار کرنے والی پی ڈی ایم عوام میں بدنام ہو چکی ہے،اپنے اقتدار کو طول دینے کیلئے غیر جمہوری ہتھکنڈے ان کا وطیرہ ہے ملکی معیشت تباہی کو دھانے پر ہے غیر ملکی ایجنڈے کی تکمیل کیلئے امپورٹڈ حکومت نے ملکی سالمیت اور استحکام داو پر لگا دیا ہے پی ٹی آئی کارکنان الیکشن کی تیاری کریں پی ڈی ایم کی حکومت عوامی طاقت کے سامنے ریت کا ڈھیر ثابت ہو گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ٹی آئی ساوتھ پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری ملک فاروق احمد اعوان ایڈووکیٹ کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ملک فاروق اعوان نے انہیں بورے والا کی سیاسی صورتحال بارے تفصیل سے روشنی ڈالی اور ورکرز کی طرف سے عمران خان کی قیادت میں متحد رہنے کے عزم کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ عون عباس بپی جنوبی پنجاب میں ورکرز کے سفیر ہیں جنکی قیادت میں آئندہ الیکشن میں ساوتھ پنجاب سے پی ڈی ایم کا سیاسی جنازہ نکل جائے گا دریں اثناء عون عباس بپی سابق تحصیل ناظم چوہدری عثمان احمد وڑائچ،وزیر اعلی پنجاب شکایات سیل ملتان ڈویژن کے وائس چیئرمین تیمورالسلام اور سابق ایم پی اے چوہدری ارشاد احمد آرائیں کے دفاتر بھی گئے اور موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔