پرویز الٰہی نے ملتان وہاڑی دو رویہ سڑک کی تعمیر کے منصوبے کی منظوری دیدی

لاہور(نیوز ڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی زیر صدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اینڈ مانیٹرنگ بورڈ کا 12 واں اجلاس،وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے ملتان وہاڑی دو رویہ سڑک کی تعمیر کے منصوبے کی منظوری دے دی،پہلے مرحلے میں ملتان سے ٹبہ سلطان پور تک دو رویہ 39 کلو میٹر طویل سڑک تعمیر کی جائے گی،ملتان سے ٹبہ سلطان پور تک دو رویہ سڑک پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت بنے گی ملتان سے ٹبہ سلطان تک دو رویہ سڑک کی تعمیر ایک سال میں مکمل ہو جائے گی ٹبہ سلطان پور سے وہاڑی تک 47 کلو میٹر طویل دو رویہ سڑک دوسرے مرحلے میں تعمیر کی جائے گی ٹبہ سلطان پور سے وہاڑی تک دو رویہ سڑک ورکس اینڈ کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ بنائے گا۔