پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر عبدالسلام دانش کے سسر کے انتقال پر ملال
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر عبدالسلام دانش کے سسر کے انتقال پر ملال،گذشتہ روز پرائیویٹ سکولز ایسوسی ضلع وہاڑی کا ایک تعزیتی اجلاس بمقام نالج ہاﺅس پبلک سکول بورے والا منعقد ہوا جس کی صدارت پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن ضلع وہاڑی کے صدر مرزا عبدالسلام دانش نے کی اجلاس میں تینوں تحصیلوں کے صدور ملک رضا اعوان،محمد سرفراز پہوڑ اور راﺅ ناصر،معروف ماہرینِ تعلیم سید اظہر بخاری،میاں جہانزیب، خالد جاوید،رانا ضیاءاللہ،میاں صہیب عالم،اکرم سیال،راﺅ ناصر عزیز،پروفیسر محمد مظفر،محمد یاسر،محمد زاہد اور مجید گجر کے علاوہ کثیر تعداد میں مختلف سکولز کے پرنسپلز نے شرکت کی اجلاس میں مرزا عبدالسلام دانش کے سُسر اور سابقہ پروفیسرگورنمنٹ کالج بورے والا محمد ارشد مرزا کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا اور دعا کی گئی کہ اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرما کر جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور انکے پسماندگان کو صبرِجمیل عطا فرمائے۔