پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن بورے والا کے انتخابات میں یاسر اقبال صدر اور لطیف خلجی جنرل سیکرٹری منتخب
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن بورے والا کے متحارب گروپ نے بھی اپنے عہدیداران کا اعلان کر دیا،ضلعی صدر پی ایس اے عبدالسلام دانش نے توثیق کر دی،ضلعی چیئرمین نے اپنی الگ تنظیم کا اعلان کر دیا،پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر اور متحارب گروپ کے سربراہ عبدالسلام دانش کی نگرانی میں تحصیل بورے والا کی تنظیم کا اعلان کر دیا جس میں پی ایس اے کے صوبائی صدر اجمل اشفاق نے خصوصی طور پر شرکت کی انتخابات کے مطابق یاسر اقبال صدر اور لطیف خلجی جنرل سیکرٹری جبکہ دیگر نومنتخب عہدیداران میں خضر حیات محمود سینئر نائب صدر،سجاد احمد بلوچ،شہزاد انور اور طاہر محمود خان کو نائب صدور،سعید احمد وٹو کو جوائنٹ سیکرٹری،عاصم رضا کو فنانس سیکرٹری اور اویس رمضان کو پریس سیکرٹری منتخب کیا گیا نیز رانا عتیق الرحمان کو چیئرمین مجلس عاملہ اور منظور احمد،مرزا محمد فرحان،وحید احمد،محمد یوسف،اصغر علی اور محمد عباس کو ممبران مجلس عاملہ منتخب کیا گیا مہمانِ خصوصی صوبائی صدر اجمل اشفاق نے نومنتخب عہدیداران سے حلف لیا سابق ضلعی صدر میاں صہیب عالم اور سینئر نائب صدر پنجاب چوہدری خالد جاوید کے علاوہ دیگر سینئر عہدیداران بھی موجود تھے۔