پاگل خان نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔آصف علی زرداری

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ جب بھی پی پی پی اقتدار میں آتی ہے ملک کو ترقی کی منازل کی طرف لے کے جاتی ہے لیکن پاگل خان نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے ملک پر اونچ نیچ آتی رہی ہے لیکن کچھ لوگوں نے ایک پاگل کو ملک پر مسلط کر دیا تھا پاکستان میں وسائل کی کوئی کمی نہیں ہے گوارد پورٹ ملکی ترقی کیلئے چین کو دیا تھا لیکن اسکے بعد آنے والی حکومتوں نے وہ کام نہ کیا جس کی ضرورت تھی اگر پیپلز پارٹی کو اقتدار ملا تو بیروزگار تعلیم یافتہ نوجوانوں کو ملازمتیں دینگے وہاڑی سے الیکشن لڑنے کیلئے پارٹی سے مشاورت کرونگا ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے ملک دیوالیہ ہرگز نہیں ہو گا اگر ملک دیوالیہ ہوا تو یہ عارضی ہو گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی نواب شہر یار خاں خاکوانی کی رہائش گاہ پر منعقدہ پیپلز پارٹی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ورکرز کنونشن سے سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی،سابق گورنر مخدوم احمد محمود،جنرل سیکرٹری پی پی پی ساوتھ پنجاب و سابق ایم این اے نتاشہ دولتانہ اور شہر یار خاں خاکوانی نے بھی خطاب کیا۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے