پاک فوج ہماری جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کی محافظ ہے۔اقبال شاہ،عاشق آرائیں

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے تنظیمات اہلسنت،بریلوی حنفی کے زیر اہتمام مرکزی راہنما جماعت اہلسنت سید محمد اقبال شاہ اور سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی چوہدری محمد عاشق آرائیں کی قیادت میں ریلی نکالی گئی جو مختلف بازاروں سے ہوتی ہوئی پریس کلب کے باہر اختتام پذیر ہوئی ریلی کے شرکاء نے پاک فوج کے حق میں نعرے بازی کی پریس کلب کے باہر ریلی کے شرکاء سے پیر محمد اقبال شاہ اور سابق چیئرمین چوہدری محمد عاشق آرائیں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج ہماری جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کی محافظ ہے ہر مشکل گھڑی میں پاک فوج نے لازوال قربانیاں دیکر ملک کی حفاظت کی ہے پاک فوج کے خلاف اٹھنے والی ہر آواز کو بند اور اٹھنے والے ہاتھ توڑ ڈالیں گے ریلی کے اختتام پر ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کیلئے پیر محمد اقبال شاہ نے دعا کروائی ریلی میں صوبائی ایڈیشنل سیکرٹری علماء مشائخ ونگ صاحبزادہ حافظ محمد رضوان عابد آرائیں،صوبائی رابطہ سیکرٹری رانا محمد اسلم،چوہدری اظہر غفور آرائیں،سابق سیکرٹری بار چوہدری خرم ریاض ایڈووکیٹ،حافظ محمد شفیق چشتی،محمد صدیق چشتی کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے۔