پاک فوج کے جوان نائیک نثار احمدکو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)جنوبی وزیرستان میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوان نائیک نثار احمد کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جنوبی وزیرستان میں شہید ہونے والے بورے والا کے سپوت نثار احمد کا جسد خاکی آج انکے آبائی گاﺅں 142 (ای بی) پہنچایا گیا اور صبح انہیں انکے آبائی قبرستان میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا کینٹ گریژزن میلسی کے کرنل اسماعیل بیگ کی قیادت میں پاک فوج کے جوانوں نے شہید کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا شہید کی نمازجنازہ میں علاقہ بھر سے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے