پاک فوج دنیا کی بہترین فوج ہے،ہماری اصل طاقت پاکستان کی عوام کا پاک فوج پر اعتماد ہے ۔ جواد احمد ذکاء
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)گیریژن کمانڈر میلسی بریگیڈ یئر جواد احمد ذکاء نے کہا ہے کہ جن قوموں میں جذبہ شہادت موجود ہو انہیں دنیا کی کوئی طاقت زیر نہیں کر سکتی ہمارے شہید ہمارے ہیرو ہیں اور ہمیں ان پر فخر ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے میجر طفیل شہید نشانِ حیدر کی یوم شہادت کے موقع پر اَن کے آبائی گائوں طفیل آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا بریگیڈیئر جواد احمد ذکاء نے کہا کہ پاک فوج دنیا کی بہترین فوج ہے اور اعلی معیار کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی حامل یہ فوج ہر قسم کے حالات کا مقابلہ کر سکتی ہے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی صلاحیتوں کی دنیامعترف ہے ہماری اصل طاقت پاکستان کی عوام کا پاک فوج پر اعتماد ہے۔