پاکستان یوگا کونسل کی طرف سے سویڈن میں قران پاک کی بے حرمتی کے خلاف احتجاج

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پاکستان یوگا کونسل کی طرف سے سویڈن میں قران پاک کی بے حرمتی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گی احتجاجی ریلی جمنیزم سے قائداعظم اسٹیڈیم تک نکالی گی،مظاہرین کا سویڈن میں ہونے والی قران مجید کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت،ملوث افراد کو کیفرکردار تک پہنچانے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق سویڈن میں ہونے والے قران مجید کی بے حرمتی کے واقعہ کے خلاف پوری دنیا میں غم وغصہ پایا جاتا ہے بورے والا میں پاکستان یوگا کونسل کی کال پر تمام یوگا کلبوں کے ممبران نے احتجاجی ریلی نکالی اور بے حرمتی کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی گی ریلی کی قیادت یوگا کلبوں کے سینئر ارکان و ممبران ایڈوائزری کمیٹی میاں محمد اشرف ایڈووکیٹ،پرنسپل گورنمنٹ کالج آف کامرس پروفیسر ڈاکٹر عبدالشکور،چوہدری مختار احمد جٹ،حاجی محمد رحمان کھوکھر،ظفر اقبال بھٹی،شہزاد سلیم بھٹی،چوہدری طاہر محمود،یوگا ٹیچرز طاہر سلیم بلوچ،مہر وسیم احمد،اکبر آکاش،میڈیا کوارڈینیٹر پاکستان یوگا کونسل چوہدری اصغر علی جاوید،معروف بزنس مین مدثر مرغوب چوہدری کے علاوہ دیگر ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی ریلی سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ پوری دنیا کے لیے ہدایت و رشد کے لیے نازل ہونے والی کتاب کی بے حرمتی کی گئی ہے اس واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے حکومت سویڈن سے سفارتی تعلقات منقطع کرے دنیا کو ایسے واقعات روکنے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ایسے واقعات معاشرے اور دنیا کو تقسیم کرنے اور اپس میں نفرت پھیلانے کا باعث بن رہے ہیں۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے