پاکستان کے قیام میں اقلیتوں بالخصوص کرسچین برادری کا مرکزی کردار ہے ۔ کامران مائیکل
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)وفاقی وزیر انسانی حقوق کامران مائیکل نے کہا ہے کہ پاکستان کے قیام میں اقلیتوں بالخصوص کرسچین برادری کا مرکزی کردار ہے،پاکستان میں اقلیتوں کو تمام شہری بنیادی حقوق حاصل ہے کسی کو رنگ و نسل اور مذہب کی بنیاد تعصب کا نشانہ نہیں بنایا جا سکتا،بورے والا میں مسیحی طالب علم شیرون مسیح کو سکول میں ہونے والے قتل کے تمام محرکات کا جائزہ لیا جا رہا ہے،حکومت مقتول کے ورثاءکے غم میں برابر کی شریک ہے انہیں ہر قیمت پر انصاف فراہم کیا جائے گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے چک 461ای بی میں مقتول طالب علم شیرون مسیح کے ورثاءاور اہل خانہ سے اظہار تعزیت کے موقع پر میڈیا اور شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈی پی او وہاڑی عمر سعید ملک،اقلیتی ممبر پنجاب اسمبلی لاہور شکیل مارکس کھوکھر،ڈاکٹر عرفان بھٹی،ضلعی صدر منیارٹی ونگ ساہیوال صائمہ بھٹی،زیاد بھٹی،عاشق علی گل،ممبر ضلع کونسل نذیر مسیح رندھاوا،وائس چیئر مین بلدیہ حاجی محمد افتخار بھٹی،حافظ رضوان عابد،شاہد نواب خان بھی موجود تھے۔