پاکستان کو حاصل کرنے کیلئے ہمارے بزرگوں نے اپنی جانوں کی قربانیاں دیں۔نذیر جٹ

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)سابق ایم این اے چوہدری نذیر احمد جٹ کے دفتر میں جشن آزادی کے حوالہ سے تقریب منعقدہ ہوئی جس میں سابق ایم این اے چوہدری نذیر احمد جٹ اور پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کی سینئر نائب صدر سابق امیدوار قومی اسمبلی عائشہ نذیر جٹ نے کارکنوں کے ہمراہ جشن آزادی کے حوالہ سے پرچم کشائی کی ملکی سلامتی اور کشمیریوں کی آزادی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق ایم این اے چوہدری نذیر احمد جٹ اور عائشہ نذیر جٹ نے کہا کہ پاکستان کو حاصل کرنے کیلئے ہمارے بزرگوں نے اپنی جانوں کی قربانیاں دیں جس کی وجہ سے آج ہم آزاد ہے اور پاک فوج کے شانہ بشانہ ملکی سرحدوں کی حفاظت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہ کریں تقریب میں چوہدری مختار احمد جٹ،چوہدری حمزہ جٹ،چوہدری ندیم مختار جٹ اور دیگر راہنماﺅں نے بھی شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے