پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان اپنے عہدہ سے رخصت ہو گئے
لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان اپنے عہدہ سے رخصت ہو گئے،بورڈ کی جانب سے شہریار خان کے اعزاز میں کوئی الوداعی تقریب منعقد نہ ہوئی،تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان کے تین سالہ دور کا اختتام ہو گیا چیئرمین کے اعزاز میںپی سی بی کی جانب سے کوئی تقریب نہ ہوئی شہریار خان کی رخصتی سترہ اگست کو ہونی تھی لیکن وہ وقت سے پہلے ہی رخصت ہو گئے شہریار خان کے دور میں پاکستان کو ٹیسٹ نمبرون کا گُرز ملا چیمپئنز ٹرافی بھی ان ہی کے دور میں شاہینوں نے جیتی ہے پی سی بی کے اگلے چیئرمین نجم سیٹھی ہونگے انتخاب کی رسمی کارروائی نو اگست کو ہو گی اُسی دن شہریار خان کے اعزاز میں تقریب منعقد ہو گی۔