پاکستان میں شرح خواندگی بڑھانا تمام پاکستانیوں کی ذمہ داری ہے ۔ محمد اجمل خان

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)اسسٹنٹ ڈائریکٹر بیکس ضلع وہاڑی محمد اجمل خان نے کہا ہے کہ عالمی دن برائے لٹریسی ڈے کی تقریب ضلع وہاڑی سمیت ملک بھر میں منعقد کی جا رہی ہے،پاکستان میں شرح خواندگی بڑھانا تمام پاکستانیوں کی ذمہ داری ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے بیسک ایجوکیشن کمیونٹی سکولز کے طلباﺅ طالبات،اساتذہ اور والدین سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت،دیہی سطح پر غریب اور مستحق بچوں کے لیے فری سنٹر بنا کر پرائمری تک تعلیم دی جا رہی ہے تقریب سے ایس ڈبلیو سی ڈی ایس کے صدر محمد شیر خاں کھچی،سپروائز مسعود عابد رشید،رضیہ بیگم،سعید احمد،غلام قادری اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی ترقی میں تعلیم کا کردار اہم ہے لیکن تعلیم کا بجٹ بہت کم ہے دیہی علاقوں کو شہریوں کے برابر سہولیات فراہم کی جائیں اور ملک بھر میں ایک ہی تعلیمی نصاب بنایا جائے تاکہ بچوں کو پڑھنے میں آسانی ہو سکے ریاستی ذمہ دار ادارے بروقت تعلیمی اداروں تک بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے پوری دنیا کا مقابلہ کرنے کیلئے تعلیم ہی واحد ذریعہ ہے جب پاکستان میں شرح خواندگی 100فیصد تک نہیں ہوتی اس وقت تک غربت،جہالت اور امن و امان مکمل نہیں ہو سکتا تقریب کے اختتام پر سول سوسائٹی،ٹیچرز،والدین اور سکول کے طلباءو طالبات کی جانب سے واک کا انعقاد کیا گیا۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے