پاکستان میں تمام اقلیتوں کو آئین کے مطابق یکساں حقوقِ حاصل ہیں۔غلام مصطفے

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)تحریک انصاف کے راہنما تحصیل صدر غلام مصطفیٰ بھٹی کے ڈیرے پر کرسمس کے سلسلہ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پی ٹی آئی راہنما حاجی خالد محمود راٹھ،محمد اکرم بھٹی،ارشد سعید،سابق اقلیتی کونسلر افتخار مٹھو مسیحی برادری کے راہنماؤں پاسٹر اور پادری صاحبان نے شرکت کی اور سب نے ملکر کیک کاٹا ملک کی خوشحالی اور سلامتی کیلئے دعا کی گئی اس موقع پر میزبان تحصیل صدر پی ٹی آئی غلام مصطفیٰ بھٹی نے کہا کہ پاکستان میں تمام اقلیتوں کو آئین کے مطابق یکساں حقوقِ حاصل ہیں ان کو اپنے مذہبی ایام اور رسومات ادا کرنے کی مکمل آزادی حاصل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے