پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اپنے بیٹوں کے ہمراہ لندن روانہ
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اپنے بیٹوں کے ہمراہ لندن روانہ،تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان ایک ہفتہ کے لیے لندن روانہ ہو گئے جہاں وہ شادی کی تقریب میں شرکت کے علاوہ پارٹی راہنماﺅں سے بھی ملاقاتیں کریں گے،عمران خان کے ساتھ ان کے دونوں صاحبزادے سلمان اور قاسم کے علاوہ پارٹی راہنما عثمان ڈار بھی ہمراہ ہیں واضح رہے کہ لندن اس وقت سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بنا ہوا ہے سابق وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف اپنی اہلیہ کی بیماری کے باعث لندن میں مقیم ہیں جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاںشہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شریف بھی لندن موجود ہیں تحریک انصاف کے راہنما شاہ محمود قریشی،نعیم الحق اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید بھی لندن میں ہیں۔