پاکستان تحریک انصاف کے راہنماؤں نے مسیحی برادری کے ہمراہ کرسمس کا کیک کاٹا

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام کرسمس کیک کاٹا گیا،مرکزی تقریب گذشتہ روز زیر صدارت شارون اقبال رندھاوا،سردار وسیم رندھاوا اور سابقہ ممبر ضلع کونسل و سینئر راہنما عاصم شہزاد بمقام وکٹوریہ گرینڈ مارکی ملتان روڈ پر منعقد ہوئی جس میں پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری ملک فاروق احمد اعوان ایڈووکیٹ،پی ٹی آئی کے سنیئر راہنما و سابق امیدوار صوبائی اسمبلی حاجی شہباز احمد ڈوگر،سردار تیمور ڈوگر،وائس چیئرمین مارکیٹ کمیٹی علی سفیان خان سلدیرا،چوہدری محمد بخش مانگٹ ایڈوکیٹ،محمد امجد جٹ (پنجاب بیت المال وہاڑی)،چوہدری محمد شفیق مانگٹ و دیگر سینئر لیڈران،پادری صاحبان،مذہبی،سیاسی و سماجی راہنماﺅں سمیت بورے والا و گردونواح سے مسیحیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی یہ تقریب بورے والا کی سب سے بڑی اور مرکزی تقریب منعقد ہوئی جس میں تمام راہنماﺅں نے پاکستان میں بسنے والے مسیحیوں کو کرسمس کی مبارک باد دی تقریب کے اختتام پر پاکستان کی بقائ،امن و امان،سلامتی،ترقی اور استحکام کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے