پاکستانی قوم مسلح افواج کے شانہ بشانہ ہر محاذ پر کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔سردار خالد ڈوگر

بورے والا(نیوز ڈیسک)مسلم لیگ(ن) کے ممبر پنجاب اسمبلی سردار خالد محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم مسلح افواج کے شانہ بشانہ ہر محاذ پر کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے،دنیا کو بھارت کا سیاہ چہرہ دکھائیں گے اور بھارت کو کشمیر پر شب خون نہیں مارنے دیں گے،مقبوضہ جموں و کشمیر اب پاکستان کے سیاسی نقشے کا حصہ ہے بہت جلد مقبوضہ جموں و کشمیر عملی طور پر پاکستان میں شامل ہو گا،یوم استحصال منانے کا مقصد دنیا کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں ایک سال سے بھارتی غاصبانہ قبضہ سے آگاہ کرنا اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کر کے اقوام عالم کو کشمیر میں بھارتی مظالم کا بد نما چہرہ دکھاتے رہیں گے مشکل کی اس گھڑی میں کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے کشمیری عوام تنہا نہیں ان کےساتھ پوری پاکستانی قوم کھڑی ہے،مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم کو ہر سطح پر اور فورم پر اجاگر کیا جاتا رہے گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے”یوم استحصال کشمیر“ کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے